مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کہا ہے کہ افغانستان کےصوبے پروان میں طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران وہابی دہشت گردوں کے درمیان آپس میں مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 وہابی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے پروان میں طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران طالبان دہشت گرد آپس میں لڑ پڑے اور مختلف دھڑوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم واقعہ پروان صوبے کے سید خیل ضلع میں پیش آیا جس میں کم از کم 10 اطالبان دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، افغان حکام کے مطابق صوبائی انتظامیہ نے فائرنگ کے اس واقع کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہےواضح رہے کہ ملا شکور گزشتہ دنوں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
افغانستان کےصوبے پروان میں طالبان رہنما ملا شکور کے جنازے کے دوران وہابی دہشت گردوں کے درمیان آپس میں مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 وہابی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1865740
آپ کا تبصرہ